ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں نومبر میں کالجوں کو دوبارہ کھولنے کی مخالفت

کرناٹک میں نومبر میں کالجوں کو دوبارہ کھولنے کی مخالفت

Mon, 26 Oct 2020 22:26:23    S.O. News Service

گلبرگہ،26؍اکتوبر(ایس او نیوز) حکومت کرناٹک کی جانب سے ریاست میں 17نومبر سے کالجوں کو دوبارہہ کھولنے کی مختلف تنظیموں، والدین اور طلبا تنظیموں نے جم کرمخالفت شروع کردی ہے۔ آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈینٹس آرگنائیزیشن AIDSOنے حکومت پر الزام عائدکیا ہے کہ وہ والدیناور ذمہ داران طلبا سے مشورہ کئے بغیر خانگی تعلیمی اداروں کے دباؤ کے سبب اس طرح کا اعلان کر رہی ہے۔

ایک صحافتی بیان میں ایڈسو کے ضلعی صدر  سریش جی اور ضلعی سیکریٹری  روی کرنن جے پی نے کہا ہے کہ حکومت کو خانگی تعلیمی اداروں کے مفادات کے مقابلہ میں طلبا و وطالبات کے مفادات کو ترجیح دینا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے کرونا وائیرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بچوں کو ان کے محلوں میں ہی تعلیم  سے روشناس کروانے کی ودیا گاما اسکیم  اس لئے روک دی کہ اس تعلیمی اسکیم میں حصہہ لینے والے چندطلبا کرونا سے متاثر پائے گئے۔ لیکن اب اسی حکومت نے طئے کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیاجائے جب کہ کرونا وائیریس آب تک بھی نہایت خطرناک انداز میں پھیلتا جارہا ہے۔ اگر تعلیمیاداروں کو اعلان کے مطابق میں نومبر میں ہی کھول دیاجاتا ہے اور اس کے بعد ان تعلیمی اداروں کے  طلبا و طالبات میں کروناکا مرض پھیل جاتا ہے اور تعلیمی اداروں میں کروناکے پھیلنے کی اطلاعات ملنی شروع ہوجاتی ہیں تو کیا حکومت اس کی ذمہ داری قبول کر لے گی۔ 


Share: